شہباز شریف 13

وزیراعظم کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس آپریشن میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں