وزیراعظم 14

وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کی دوپہر نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے اپنے نیپالی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے ٹیلی فون کرنے اور قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے امداد کی فراخدلانہ پیشکش پر بھی اظہار تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں