91

وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں مؤثر کرادر ادا کریں گے۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ (ن )کی جانب سے سینیٹ الیکشنز میں ان پر اعتماد کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں