حنیف عباسی 12

وزیر ریلوے کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور قوم بلوچستان کی سرزمین کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، جب تک دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ریاستی اداروں اور قوم کا پختہ عزم برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں