محسن نقوی 17

وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ اور سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مستونگ اور سوراب میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو انتہائی قابل تحسین قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے مسلسل آپریشنز ناگزیر ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے جری سپوتوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے شوم منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لیے قوم اپنی افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں