اسحق ڈار 14

وزیر خرجہ کی مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔

بدھ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو ئے ہیں ۔

یہ اقدام علاقائی امن اور سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس و سلامتی اور زائرین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں