محسن نقوی 42

وزارت داخلہ میں اجلاس ،راول ڈیم کے پانی کو نالوں کے گندے پانی سے بچانے کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں راول ڈیم کے پانی کو نالوں کے گندے پانی سے بچانے کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کے دوران راول ڈیم میں گرنے والے نالوں پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی فراہمی ممکن ہو گی، اسلام آباد سے قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہاکہ کسی دباو کے بغیر آپریشن کلین اپ اپنے منطقی نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوںنے پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک پر ترقیاتی کام 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں کیپیٹل پولیس کالج کی اپگریڈیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایاگیاکہ نئے کلاس رومز، میس اور زیر تربیت اہلکاروں کیلئے بیرکس تعمیر کیے جائیں گے،اجلاس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت کو ترقیاتی منصوبوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

بتایاگیاکہ نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کیلئے 3 بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیزائن جمع کرائے گئے ہیں، قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں، جون کے آخری ہفتے میں کنونشن سنٹر پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ بریفنگ بتایاگیاکہ اسلام آباد کے نئے تعمیر ہونے والے 11 تھانوں پر بھی کام جاری ہے، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں