نیتن یاہو 8

نیتن یاہو اور بینی گینٹز کے درمیان سیاسی اتحاد کے مذاکرات نے اسرائیل میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل میں انتخابی شکست کے باوجود سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اپوزیشن رہنماں کے درمیان نئے سیاسی اتحاد کی تشکیل کے لیے ہونے والے خفیہ مذاکرات نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر سامنے آتے ہی کہ نیتن یاہو دوبارہ اقتدار میں شریک ہونے کے لیے جوڑ توڑ کر رہے ہیں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ عوام نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا تھا اس لیے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا سیاسی سمجھوتہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ اس تنازع سے نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل مزید کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں