ملک محمد احمد خان 5

پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا تو سندھ کی تقسیم پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ،ملک احمد خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی، صوبوں کی بات کرنا غیر آئینی کیسے ہے؟،نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت اور مکالمہ جاری رہنا چاہیے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جا سکتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گفتگو ہوتی رہنی چاہیے، ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں موجود ہے، صدر آصف علی زرداری کی خوبی ہے کہ وہ بات سنتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، تو سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ،نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت اور مکالمہ جاری رہنا چاہیے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ وطنیت کی بات کی، اس پر بھی بحث ہونی چاہیے، وحدت کی سوچ اور اس کے پس منظر پر بھی گفتگو ضروری ہے، پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا، اگر وہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب کی تقسیم کی حمایت کیوں کی؟۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خون بہانے کی بات کی، سوال یہ ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ کسی کا گھر جلانا اور تشدد کرنا سیاسی حق کیسے ہو سکتا ہے؟ بلاول بھٹو کے پارلیمانی موقف اور حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شامل ہے، جبکہ منتخب حکومتوں کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے بھی جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں