رانا ثنا اللہ 186

نہ عمران ہم سے پنجاب لے سکتا تھا اور نہ ایسا ہوا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نہ عمران خان پہلے کبھی ہم سے پنجاب لے سکتا تھا اور نہ اب ایسا ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں رانا ثنا اللہ نے پنجاب کی حکومت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی عدلیہ کے فیصلے کی وجہ سے اقتدار میں موجود ہیں لیکن جب بھی کبھی 186 اراکین کی کابینہ بنائی تو پھر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں 1 مہینہ لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک راستہ اور بھی ہے جس میں پنجاب میں موجود حکومت کے خلاف ہم تحریک عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

انہوں نے اپنا دوٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہ تو پہلے پنجاب ہم سے پنجاب لے سکتے تھے اور نہ انہوں نے اب ایسا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں