ندا یاسر 17

ندا یاسر کی بیٹی سیلا یاسر بھی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر بن گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)معروف میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی 21 سالہ بیٹی سیلا یاسر نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر کے طور پر اپنے نئے سفر کا آغاز کردیا۔سیلا یاسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پہلی ”گیٹ ریڈی ود می” ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے بارے میں مختلف دلچسپ باتیں بتائیں۔

سیلا کے مطابق انہوں نے رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کی اور وطن واپسی کے بعد فارغ وقت میں فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق مواد تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، سونا، سفر کرنا اور خریداری کرنا پسند ہے، جبکہ موسیقی میں ان کی پسند بھی متنوع ہے اور وہ کاوش سے لے کر ہارڈ راک تک موسیقی سن سکتی ہیں۔سیلا نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اپنے شہر میں وہ زیادہ تیار نہیں ہوتیں، تاہم سفر کے دوران ان کے ملبوسات اور انداز ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ریڈ کارپٹ پر موجود مشہور شخصیات کا بھی مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ان کا مواد انہی موضوعات کے گرد ہوگا۔دوسری جانب ندا یاسر نے بیٹی کے نئے سفر کی حمایت کرتے ہوئے اس کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کیا، جبکہ سیلا کی پہلی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں