اوکاڑہ ( شیر محمد)
نئے جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور میں لائرز چیمبرز کی افتتاحی تقریب، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے 249 کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پرانے جوڈیشل کمپلیکس میں لیاقت علی روڈ، بیڈمنٹن کورٹ اور ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد کرام ملک، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ڈی پی او نے شرکت کی۔ ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری افتخار حسین چچھر، نورالامین ناصر وٹو، ملک علی عباس کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری لا احتزاز اسلم مارتھ نے بھی شرکت کی۔ صدر بار محمد احمد وٹو سیکرٹری عدیل صادق کی وکلا برادری کو درپیش مسائل بارے گزارشات پیش کیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون کی بار ایسوسی ایشن کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بطور وکیل ورک پلیس انتہائی اہم ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور شاندار عمارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے لائرز چیمبرز بھی شاندار طریقے سے تعمیر ہوں گے۔ پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث حالات خراب ہیں۔ پاک افواج باڈرز پر دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بھارت کو مسلح افواج کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وکلا برادری ایمانداری سے لوگوں کے مسئلے حل کرے۔ چیمبرز کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سب مل کر وکلا کی ترقی کے لیے محنت سے کام کریں گے۔









