ترجمان حکومت پنجاب 178

ن لیگ کو عدالتی فیصلے، الیکشن نتائج سمیت ہر جواب اپنی مرضی کا چاہیے، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ 3 سال میں ن لیگی ترجمانوں کی سمجھ بوجھ رٹے رٹائے جملوں سے باہر نہیں جا سکی،یہ سوال کرتے ہیں، ہم جواب دیتے ہیں، یہ پھر وہی سوال دہراتے ہیں، ن لیگ کو عدالتی فیصلے، الیکشن نتائج سمیت ہر جواب اپنی مرضی کا چاہیے۔

جمعہ کو وزیرِ اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 ارب کی ٹی ٹیز، سی ایم کے 5 کیمپ آفسز کے سوال پر ان کی بولتی بند ہوجاتی ہے، اپنے ذاتی ملازمین کو بطور ڈائریکٹرز سی ایم آفس میں کس نے رکھا؟،2008 سے 2018 کے عرصے میں ساڑھے 17ہزار ارب کے آڈٹ پیراز کا جواب کون دے سکتا ہے؟ یہ تمام آڈٹ رپورٹس انہی کے دور میں سرکاری محکموں کی بنائی ہوئی ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ سی ایم کے صوابدیدی فنڈ کا گزشتہ دور میں آج سے 76 فیصد زیادہ استعمال کیوں کیا جاتا رہا، سی ایم آفس کے نان سیلری اخراجات ہمارے دور میں گزشتہ دور سے 40 فیصد کم کیوں ہوئے؟، قوم ان سوالوں کے جوابات کے لیے ن لیگ کی جانب دیکھ رہی ہے، ہم تو جواب دینے کو تیار ہیں، بشرط کہ آپ میں سچ سننے کا حوصلہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں