شرجیل انعام میمن 15

میرپورخاص میں آج پنک سکوٹیز تقسیم کی جائیں گی، شرجیل میمن

میرپورخاص(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص میں آج(ہفتہ)5 ستمبر کو خواتین میں پنک سکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔سندھ میں خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی اور انہیں خودمختار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص میں پنک سکوٹیز کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنک سکوٹیز کی تقسیم کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مستحق خواتین کو سہولت فراہم کی جاسکے۔شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کے لیے سفری سہولیات میں بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنک سکوٹیز کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک اہم کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو آمدورفت کے بہتر مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف ان کی نقل و حرکت آسان ہوگی بلکہ انہیں تعلیم، روزگار اور دیگر سرگرمیوں میں بھی زیادہ مؤثر انداز میں حصہ لینے کے مواقع ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں