شی جن پھنگ 13

چین اور روس کے درمیان توانائی کی تجارت مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کےنائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے ولادی ووستوک میں روس کے نائب وزیر اعظم ایلگزینڈر نوواک کے ساتھ چین روس توانائی تعاون کمیٹی کے تئیسویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان توانائی کی تجارت مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے، اہم بڑے مشترکہ منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بھی نئی پیش رفت حاصل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اہم اتفاقِ رائے پر مؤثر عمل درآمد، کمیٹی کے میکانزم سے بھرپور استفادہ اور چین روس جامع توانائی تعاون کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 3 ستمبر کو ڈینگ شوئے شیانگ نے ولادی ووستوک میں روس کے اول نائب وزیر اعظم ڈینس مانتورووف کے ساتھ چین روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے تیرہویں اجلاس کی بھی مشترکہ صدارت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں