سجاول (رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کا معاملہ ختم ہونا چاہیے۔
گائوں حاجی احمد سومرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ کسی بھی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں ہونے کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔








