عدالت 9

میر رضا کیس؛ کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب طلب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور امیر فاروقی سے الگ الگ سوالناموں کے جوابات طلب کیے ہیں۔

کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ کی جانب سے پولیس افسران کو سوالنامے ارسال کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران اپنے جوابات سیل شدہ لفافوں میں تجمل لودھی ایڈووکیٹ کے ذریعے کمیشن کو جمع کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں