اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون(Caa1 )سے بڑھا کربی تھری( B3) کردی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کر بی تھری کر دی ہے، جبکہ پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ بی تھری ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے یہ اپ گریڈ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا اعتراف ہے۔
بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، موڈیز کا تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک اہم مثبت پیش رفت ہے۔









