بیرسٹر دانیال چوہدری 17

مولانا فضل الرحمن کے حالیہ بیانات حیران کن ہیں ، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آنا حیران کن ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف ریاست کو ماں جیسا قرار دینا اور دوسری جانب یہ کہنا کہ میں اس پر تھوکتا بھی نہیں، کیا کوئی اپنی ماں کے بارے میں ایسی بات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ماضی میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے رہے، ان پر فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات لگاتے رہے اور انہیں مسلمانوں کا دشمن کہتے رہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اب ایسی کون سی بات یا ذاتی مفاد سامنے آ گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن عمران خان کی حمایت میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں