شاہد خاقان عباسی 134

ملک میں جاری احتساب کے سرکس میں حکومت بھی شامل ہوگئی،شاہدخاقان عباسی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتساب کے سرکس میں حکومت بھی شامل ہوگئی ہے، چیئرمین نیب ریٹائرڈ ہوچکے لیکن کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہے کہ یہ چیئرمین تاحیات رہیں گے، وقت بتائے گا کہ اس چیئرمین کے وزیر اعظم کا کیا حال ہوگا، نیب کا یہ آرڈیننس صرف حکومت کی چوری بچانے کیلئے استعمال ہوگا، معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے ، حکومت کو پرواہ ہے نہ وزیروں کو پرواہ ہے۔

منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے۔عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے اور اب تو حکومت بھی اس میں شامل ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں لیکن کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ پورا احتساب کا عمل ایک چیئرمین کے سر پر ہے۔حکومت نے اپنی چوری بچانے کی کوشش کرنی ہے اور یہ کام اسی چیئرمین کے ذمہ ہے،لگتا ہے کہ یہ چیئرمین تاحیات رہیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے طنزیہ یہ بھی کہا کہ وقت بتائے گا کہ اس چیئرمین کے وزیر اعظم کا کیا حال ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کا یہ آرڈیننس صرف حکومت کی چوری بچانے کیلئے استعمال ہوگا۔ جمعے کی شام کو آرڈیننس آیا ہے، اس کو ہائیکورٹ، سپریم کورٹ، سینیٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے، نہ حکومت کو پرواہ ہے، نہ وزیروں کو پرواہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے اور 18 اکتوبر کو سربراہی اجلاس ہے جس میں پی ڈی ایم کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ضرور لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔

بطور اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جاتی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ سول اور عسکری تعلقات پر بحث چل رہی ہے۔اس پر انھوں نے جواب دیا کہ میں نے سنا تھا کہ وہ ایک پیج پر ہیں باقی آپ کو بہتر پتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں