میاں اسلم اقبال 269

معیاری فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی معاشی حالت بدلیں گے، میاں اسلم اقبال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جس میں معیاری فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے لئے معاشی سرگرمیوں کے مواقع کی فراہمی کی حکمت عملی پربات چیت ہوئی،

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوانوں کو روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے موثر لائحہ عمل بنایا گیا ہے، سکلز پنجاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور آن جاب ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے اپرینٹس شپ ایکٹ 2021کا اجرا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت 61ہزار سے زائد افراد کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ ٹیوٹا کے اداروں کی استعداد کار 90 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار تک کردی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام تکنیکی اداروں میں سی بی ٹی اے کا جدید تربیتی نظام متعارف کرایا گیا ہے

-پنجاب میں 3 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں تیانجن، رسول اور میر چاکر خان رندبن چکیں، چوتھی ٹیکنیکل یونیورسٹی راولپنڈی میں بنائی جارہی ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ تکنیکی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کے لئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنا گئی ہے-اس اتھارٹی میں اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعتی ماہرین اور تکنیکی اداروں میں شراکت کے فروغ کیلئے سیکٹر سکل کونسلز بنائی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکلز ٹیکنالوجی پارک بنے گاوزیر اعظم سکل ٹیکنالوجی پارک کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی معاشی حالت بدلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں