آئی جی 72

محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ۔آئی جی کے لئے ستارہ امتیاز

جعفر بن یار۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر1992 میں بطور سپرنٹنڈنٹ جیل بھرتی ہوئے۔پنجاب کی مختلف جیلوں میں سپرنٹنڈنٹ جیل فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

میاں فاروق نذیر محکمہ کے واحد افسر ہیں جو تین مرتبہ آئی جی جیل منتخب ہوئے۔پہلی مرتبہ 2008 ۔دوسری مرتبہ 2011 میں آئی جی جیل کا عہدہ سنبھالا اور 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔تیسری 2023 میں آئی جی کے عہدے پر فائز ہوئے ۔میاں فاروق نذیر سال 2026 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔

محکمہ جیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہونے جا رہا ہے جب کسی افسر کو ستارہ امتیاز کے کے لئے منتخب کیا گیا ہو ۔سال 2026 مارچ میں میاں فاروق نذیر کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ۔محکمہ کے افسران اور عزیز و اقارب کی جانب سے میاں فاروق نذیر کو مبارک باد کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں