اسحاق ڈار 11

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد پر بہت خوشی ہوئی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اپنے بھائی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد پرخوشی ہوئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ میں اپنے بھائی عباس عراقچی کو خوش آمدید کہتا ہوں، علاقائی امن، استحکام کو فروغ دینے کیلئے پر امید ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ استقبال کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد گزشتہ رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا تھا، پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں