ہائیکورٹ 21

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق 4مئی سے ہو گا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 4مئی سے 4جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے روسٹر کے تحت پرنسپل سیٹ پر 9ڈویژن بنچز اور 24سنگل بنچز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل شامل ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہور ڈویژن بینچ2میں جسٹس عابد عزیز شیخ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس کیسز سنے گے جبکہ ڈویژن بینچ 3میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ہیں۔

روسٹر کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ اے ٹی سی نیب کے کیسز سنے گا، لاہور ڈویژن بینچ 4میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ 5میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ،جسٹس محمد طارق ندیم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کیسز کی اپیلیں سنے گا۔

علاوہ ازیں ڈویژن بینچ میں 6جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل منشیات کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ 7میں جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس وقار حیدر اعوان شامل ہیں جبکہ جسٹس حسن نواز مخدوم ،جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل 8 بینچ پر ٹیکس بینکنگ کے کیس سنے گا۔

ڈویژن بینچ 9جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں سول نوعیت کے کیسز سنے گا، جسٹس چوہدری سلطان محمود دو رکنی بینچ میں شامل ہیں جبکہ ڈویژن بینچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم صرف سنگل بینچ کی حثیت سے کیس سنیں گے جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس طارق سلیم شیخ صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں