محسن نقوی 9

محسن نقوی کی ٹانک میں خوارجیوں کی جانب سے ٹریفک پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک کے علاقے میں خوارجیوں کی جانب سے ٹریفک پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میںوزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

انہوںنے کہاکہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،دکھ کی گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں