محسن نقوی 12

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر ساندہ کا اچانک دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر سخت ناراضگی کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ساندہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی عدم موجودگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران عملے کا موجود نہ ہونا صریحا فرائض سے کوتاہی ہے اور اس حوالے سے غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل بھی دریافت کیے۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نادرا سنٹرز میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں