کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی خوبرو اداکارہ و سْپر ماڈل عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق بیان دیا ہے۔عائشہ عمر نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور اس دوران متعدد موضوعات پر گفتگو بھی کی۔شو کے میزبان کی جانب سے عائشہ عمر سے سوال پوچھا گیا کہ ‘شعیب ملک کو آپ کے ساتھ کروائے گئے اِس فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا تھا؟’جس کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ ہم دونوں کو ہی اس فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا، اللّٰہ کا شکر ہے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ اْن کے شعیب ملک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم دونوں نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میں کیا تھا، ہم دونوں بہترین دوست ہیں اور یہ بات شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی جانتی ہیں۔عائشہ عمر نے ثانیہ مرزا سے متعلق کہا کہ وہ بہت اچھے مزاج کی خاتون ہیں، اْنہوں نے اْس فوٹو شوٹ کا کوئی برا نہیں منایا کیوں کہ وہ ہماری دوستی سے متعلق جانتی ہیں۔









