ماورہ حسین 154

ماورہ حسین، امیر گیلانی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ماورہ حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ایک فین پیج کی ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی فین پیج کی انسٹا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور آن سکرین جوڑی ماورہ حسین اور امیر گیلانی کو دوبارہ ایک ساتھ کام کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ بھی امیر گیلا نی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے انتظار کررہی ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں