اداکارنیئر اعجاز 13

لوگ مجھے منفی کردار وں میں زیادہ پسند کرتے ہیں’ نیئر اعجاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ منفی کرداروں کی وجہ سے مجھے منفرد شناخت ملی ہے اور لوگ مجھے ولن کے کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فنی کیریئر کے دوران فلم اور ٹی وی کے لیے جتنے کردار ادا کیے ان میں زیادہ تر منفی نوعیت کے تھے اور انہیں عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

نیئر اعجاز نے کہا کہ ماضی میں ریاض کاشمیری، طارق شاہ، ہمایوں قریشی اور شفقت چیمہ سمیت متعدد فنکاروں نے ولن کے کرداروں میں اپنی منفرد پہچان بنائی اور انہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ میرے اوپر بھی منفی کرداروں کی چھاپ لگ چکی ہے اور شائقین نے مجھے اس روپ میں بھرپور انداز میں پسند کیا ہے تاہم بطور فنکار میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر کردار میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنے پرستاروں کے لیے ایک بڑا سرپرائز لے کر آئوں گا۔

فنکار کی اصل پہچان اس کی فنکارانہ صلاحیت اور کردار کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت ہوتی ہے،ایک اچھا اداکار منفی کردار میں بھی اپنی فنکارانہ عظمت اور انفرادیت ثابت کر دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں