شہباز شریف اور حمزہ 220

لاہور، رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری ،شہباز اور حمزہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کردیا تھا،تحریری فیصلہ میں لکھا گیا کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں، نیب ترمیمی ایکٹ 2022کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے، دونوں ملزمان پانچ پانچ لاکھ کے شورٹی بونڈز جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں