شاہین 13

ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ٹاپ آرڈر کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی، شاہین آفریدی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز، عرفات منہاس اور فہیم اشرف کی بیٹنگ اچھی رہی، تاہم ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے کچھ شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر مزید بہتری لانا ہوگی۔

قومی کپتان نے عرفات منہاس اور فاسٹ بولرز کی فارم کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفات منہاس ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی اور مکمل آل راؤنڈر ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرفات منہاس مستقبل میں بھی کئی مزید میچز میں ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں