لاہور ہائی کورٹ 106

لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کو گائون کے استعمال سے چھوٹ مل گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوین والے وکلا ء کو گائون کے استعمال سے استثنیٰ مل گیا ،وکلا ء عید کی تعطیلات کے بعد گائون کے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوسکیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور اس کے تینوں بنچز میں مقدمات کیلئے پیش ہونے والے وکلا ء کیلئے اب گائون پہننا ضروری نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں