ہائیکورٹ 12

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا۔موسمِ گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر10 اگست سے نافذ العمل ہو گا۔روسٹر کے مطابق لاہور کے پرنسپل سیٹ پر پیر سے 2 ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ 4 ججز بطور سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بھی تمام نوعیت کی اپیلیں سنے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گی۔جسٹس شاہد کریم سول نوعیت کی درخواستیں، جسٹس صادق محمود خرم فوجداری نوعیت کی درخواستیں جبکہ جسٹس سید احسن رضا کاظمی تمام نوعیت کی سول درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

علاقائی بینچوں میں جسٹس احمد ندیم ارشد بہاولپور بینچ، جسٹس خالد اسحاق ملتان بینچ اور جسٹس صداقت علی خان راولپنڈی بینچ پر بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں