سندھ ہائی کورٹ 10

کراچی: 11 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے مجرم کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے 2010ئ میں مچھر کالونی میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نور محمد کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، فیصلے میں کوئی نقص نہیں ہے۔

مجرم کے وکیل کا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں