ترجمان 13

جاپانی انتظامیہ جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرے، چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جاپان پبلک اوپینین ریسرچ ایسوسی ایشن کے حالیہ سروے کے مطابق 76 فیصد جاپانی عوام کا خیال ہے کہ “تین غیر جوہری اصولوں” کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ تقریباً 80 فیصد جاپانی عوام کا “تین غیر جوہری اصولوں” پر عمل درآمد کا مطالبہ اور “جوہری اشتراک” کی مخالفت، اس بات کا واضح اظہار ہے کہ جاپانی عوام بڑی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن اور خوشحالی کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی انتظامیہ کو عوام کی آواز  سن کر جوہری ہتھیار   نہ رکھنے، نہ بنانے، نہ حاصل کرنے اور ان کے پھیلاؤ  میں شریک نہ ہونےسے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے اور جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں