منکی پاکس 16

لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ،مجموعی تعداد54 تک پہنچ گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہو گئے، 22 سال کی دو خواتین میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 54تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں مریضوں کو میو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق لاہور میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کیسز مقامی نوعیت کے ہیں اور متاثرہ افراد کی کوئی بیرون ملک سفر کی ہسٹری موجود نہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز بخار اور جسم پر دانے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قرنطینہ اختیار کریں اور طبی مشورہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں