شہباز شریف 108

قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، اس سے پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دیں گے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے خلاف سازش تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے جس میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور خاندان شامل تھے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ اْلٹ دیں۔وزیر ِاعظم پاکستان نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں