دوحہ(رپورٹنگ آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں امریکا، ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو جنگ بندی اور خطے میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں جانب سے ایسی کوششوں پر زور دیا گیا جو کشیدگی میں کمی لا کر خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنائیں۔قطر کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جاری ثالثی کوششوں کا مثبت جواب دیں تاکہ بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔









