شیخ محمد بن عبدالرحمان 42

قطری و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن) قطری وزیراعظم، وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق پیشرفت اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جو خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے زور دیا کہ تمام فریق جاری ثالثی کوششوں کا مثبت جواب دیں تاکہ بحران کی بنیادی وجوہات کو پرامن ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق اس عمل کا مقصد ایک ایسے پائیدار معاہدے تک پہنچنا ہے جو مستقبل میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہونے سے روک سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں