محمد جاوید قصوری 46

قرضوں پر چلنے والے ملک کی بیوروکریسی پر سالانہ 35کھرب کے اخراجات لمحہ فکریہ ہے’جاوید قصوری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی نے کہا کہ قرضوں پر چلنے والے ملک میں بیوروکریسی پر 35کھرب روپے سالانہ خرچ ہونا المیہ ہے ، موجودہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں نا قابل فہم ہیں ، ایک طرف مہنگائی میں کمی کی دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں.

رہی سہی کسر حکمرانوں کی عیاشیوں نے پوری کر دی ہے ، جو جتنا با اختیار ہے وہ اتنا ہی بڑا کرپٹ ہے ۔انہوں نے گیلپ سروے کی تازہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بد ترین کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے ،51فیصد عوام کو موجودہ حکومتی اقدامات پر عدم ا عتماد جبکہ 39فیصد تاجروں کا مشکلات کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ شہباز حکومت 25کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، عوام اور تاجر برادری دونوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے.

حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان ہے جو ہر سطح پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ” میرا برا نڈپاکستان” کے انعقاد سے ملکی معیشت کو سہار ا ملے گا ، یہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد مقامی تاجروں کی مصنوعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام ہونے والی دو روزہ نمائش میں ملک بھر سے 80سے زائد کمپنیوں کی نمائندگی ہو گی ۔ہر سال اربوں روپے غیر ملکی کمپنیاں پاکستان سے اکٹھا کرکے بیرون ممالک لے جا رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے پاکستانی تاجر شدید متاثر ہو رہا ہے .

حکومت نے ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے مقامی تاجروں کو تحفظ مل سکے ۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذرخیز ملک ہے جہاںکسی چیز کی کوئی کمی ہے ضرورت بس اس بات کی ہے ملک و قوم کو محب وطن قیادت میسر ہو۔ 78برسوں سے ملک پر جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی حکومت قائم ہے جو صرف اپنے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ 98فیصد عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں