اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو طلب کر لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں ہے،
سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے، اس کیس میں قتل کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے کیسز میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتِ حال تو بہت ہی خراب ہے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔








