ہائیکورٹ 8

زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم آزمان رحمت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس جواد ظفر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ۔ ایڈووکیٹ نجیب فیصل چوہدری نے ملزم آزمان رحمت کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار ملزم کے خلاف 29جون کو تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے گیارہ اگست کو درخواست گزار کی ضمانت مسترد کی،سیشن عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کی،درخواست گزار کے خلاف پانچ سال بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

دکیل نے موقف اپنایا کہ خاتون درخواست گزار کے خلاف میڈیکل یا کوئی واضع ثبوت پیش نہیں کر سکی،درخواست گزار ملزم اس کیس میں بے گناہ ہے،استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی کیس فیصلے تک ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں