بیرسٹر گوہر 16

فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں، کمیٹیوں کو مائنس کرنے سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی الگ الگ باڈیز ہیں، پارٹی کے تمام فیصلے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی ہی کر رہی ہے،

دو کمیٹیوں کی تجاویز پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھتے ہیں، پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات سے متعلق فیصلے کرتی ہے، اس کی تجاویز اور سفارشات کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا حتمی اختیار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے، انہوں نے متعلقہ کمیٹیوں کو اختیارات تفویض کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں