ہائیکورٹ 10

فلوٹنگ ریسٹورینٹ منصوبے کے خلاف درخواست، وکلاء دلائل کے لیے طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جلو پارک کے قریب نہر پر فلوٹنگ ریسٹورینٹ منصوبے کے خلاف دائر درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے شہری اعجاز انور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کینال ہریٹیج ایکٹ کے تحت نہر پر کسی قسم کی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں جبکہ فلوٹنگ ریسٹورینٹ کی تعمیر کے لیے نہر کے کنارے درخت بھی کاٹے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ منصوبے کا تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل فلوٹنگ ریسٹورینٹ منصوبے کو فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں