ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اپنے ساتھی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت (آنجہانی) کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔سْشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کی گئی سارہ خان کی ڈیبیو فلم ‘کیدرناتھ’ کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔سارہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اْن کی پہلی فلم ‘کیدرناتھ’ کی کچھ جھلکیاں شامل ہیں۔سارہ خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ یادیں تازہ کرتے ہوئے اْن کی تعریف کی ہے۔
سارہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘وہ کبھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے کی گئی مدد نہیں بھول سکتی ہیں’۔سارہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھنا تھا کہ ‘وہ کیدرناتھ سے لے کر ستاروں تک سشانت سنگھ راجپوت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔’









