فرحان سعید 110

فرحان سعید اور عروہ حسین کی ویڈیو کے چرچے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فرحان سعید اور عروہ حسین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کو دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فرحان سعید اہلیہ عروہ حسین کے لیے افرین آفرین اور ہم رہیں یا نہ رہیں کل گانا گنگنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں