کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کا قتل بلوچستان کے امن پر حملہ ہے، یہ بات انہوں نے تربت میں لیڈی کانسٹیبل کی حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد خواتین، اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانا چاہتے ہیں، ریاست دشمن عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس اہلکار شکیلہ کے خاندان پر حملہ دہشت گردوں کی سفاک ذہنیت کا ثبوت ہے، معصوم شہریوں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مذموم عزائم کے لیے اساتذہ کو ہدف بنانا بلوچستان کی علمی و ادبی شناخت پر حملہ ہے، قلم اور شعور کے دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔









