مراد علی شاہ 15

فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح شجاعت اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانا سیکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا مشترکہ ہدف ہے۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں