عمران خان 100

عمران خان کی پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں کی بندش فوری ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں پر حائل تمام رکاوٹیں ختم کردیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ جیسا کہ اب حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے ،میں اپنے تمام ورکرز کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں سڑکوں کی بندش کو فوری طور پر ختم کردیں۔خیال رہے کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی کردیا گیا تھا جو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں