خورشید شاہ 262

عمران خان پاکستان کو غلامی کی طرف لیکر جارہے ہیں ،خورشید شاہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو غلامی کی طرف لیکر جارہے ہیں ، اپوزیشن کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو ان حالات سے بچایا جائے، یہ راگ الا پتے ہیں کہ گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے قرض لئے، قرضے کم ہونے کے بجائے41ارب ہزار تک پہنچ چکے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے ملکر 24ہزار ارب قرضہ لیا ، جھوٹ بولنے کے سوا انکے پاس کوئی راستہ نہیں۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو غلامی کی طرف لیکر جارہے ہیں، آج ترمیمی بل ایوان میں آئیگا،اپوزیشن لیڈر اور زرداری صاحب بھی آجائیں گے، ڈیل اور تبدیلیاں اس ملک میں ہوتی رہتی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ترجیح ہے کہ پاکستان کو کیسے ان حالات سے نکالا جائے، جمہوریت کا نام لیتے ہیں تو ڈیل اور ڈھیل پر ہم کیسے چلیں ، ہمارا بنیادی نقطہ جمہوریت ہے،یہی راگ الاپتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کیوں کہوں کہ ن لیگ کی ڈیل ہورہی ہیں،خبریں چلنے دیں، کہا جاتا ہے کہ این آر او نہیں دینگے مگر خود جہاز پر چڑھا کر آتے ہیں ، ملک کو مزید مقروض ہونے سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں